کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلا دیشی ٹیم کی چھٹی، نئی ٹیم کی انٹری

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے انکار پر بنگلا دیشی ٹیم کی چھٹی کروانے اور نئی ٹیم کو شامل کرنے کے حوالے سے آئی سی سی نے فیصلہ کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں بنگلادیش کے معاملے پرفیصلہ کرلیا۔ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔ آج بنگلادیش کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کا اجلاس ہوا جس میں ووٹنگ پر ورلڈکپ میں نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button