کھیل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل گانا جاری کر دیا گیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل گانا جاری کر دیا ہے ‘ یہ گانا معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار انی رودھ روی چندر نے کمپوز اور گایا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل گانا فیل دی تھرل جاری کیا، جو ٹورنامنٹ کے جوش و خروش اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی جنون کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ یہ گانا معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار انی رودھ روی چندر نے کمپوز اور گایا ہے اور اسے دنیا بھر میں باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔



