کھیل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی آگیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا اہے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیوشکلا نے کہا کہ جب تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کوئی بات نہیں ہوجاتی اس وقت تک بی سی سی آئی پاکستان کے فیصلے پر کوئی بات نہیں کریگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے اسپورٹس مین شپ کا کہا ہے اور میں آئی سی سی کے مؤقف سے اتفاق کرتا ہوں۔



