کھیل

پاکستان کا میچ کھیلنے سے انکار، بھارتی پارلیمنٹ بھی ہل کر رہ گئی

نیو دہلی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے دوران پاکستان نے روایتی حریف کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا جس کے بعد بھارتی پارلیمنٹ بھی ہل کر رہ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کی رکن پریانکا چتر ویدی نے کہا کہ یہ بھارت کے وزیرِ کھیل اور بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے کہ آئی سی سی میں سب سے مضبوط اور امیر ترین ادارہ ہونے کے باوجود آج ان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی پینلٹی اور فائن دینے سمیت اس فیصلے کے بعد ہونے والے اثرات کے لیے بھی تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button