ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا یا نہیں؟ شائقین کیلئے بری خبر

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ کھیلا جائے گا یا نہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا گروپ اے کا اہم میچ 15 فروری اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ اتوار کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا اورکولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے دن بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے، جبکہ شام 6 بجے کے قریب شہر میں 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔شائقین یہی دعا کررہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔



