کھیل

2بھائیوں کی شاندار بیٹنگ، اٹلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی تاریخی فتح

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران اٹلی نے 2بھائیوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ورلڈ کپ میں اپنی پہلی تاریخی فتح حاصل کرلی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ممبئی میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں نیپال کی ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، جواب میں اٹلی نے موسکا برادران کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ اٹلی کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ممبئی میں نیپال کے خلاف یہ ٹیم بالکل مختلف روپ میں نظر آئی۔

نمیبیا کے خلاف نیپال کی ٹیم سست اور محتاط بیٹنگ کے باعث 123 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ اس کے بعد اٹلی کے اوپنرز جسٹن موسکا اور انتھونی موسکا نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں صرف دوسرا موقع تھا جب 2 بھائیوں نے ایک ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ اس سے قبل بھی دونوں بھائی اسکاٹ لینڈ کے خلاف اوپن کر چکے ہیں۔ نیپال کیبولرزز اٹلی کی اوپننگ شراکت داری کو توڑنے میں ناکام رہے، دونوں موسکا برادران نے ناقابلِ شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اٹلی نے نیپال کا 124 رنز کا ہدف 12.4اوورز میں پورا کیا۔جسٹن موسکا 60 اور انتھونی موسکا 62 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ یوں اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button