پاکستانی سپنر عثمان طارق کے ایکشن کا معاملہ، بھارتیوں کیلئے بڑا جھٹکا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر عثمان طارق کے بائولنگ ایکشن معاملے پر بھارتیوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ انٹرنیشنل امپائر نے اس کو درست قرار دیدیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایشون نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر عثمان طارق بولنگ کے دوران رک رہے ہیں تو بیٹر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ امپائر کو بولے کہ بولر رک رہا ہے۔ایسا ہوا تو امپائرز کیلئے مشکل ہوجائے گی۔ بھارتی امپائر انیل چوہدری نے بھارتی ڈیجیٹل شو میں عثمان طارق کے ایکشن کو درست قرار دیتے ہوئے ان پر اٹھنے پر سوالات کے جواب دیئے ۔ انیل چوہدری نے کہا کہ عثمان طارق ہر گیند رک کر ہی کراتے ہیں، ان کا ایکشن ہی ایسا ہے، اس لیے یہ مسئلہ نہیں لیکن مسئلہ تب ہوگا جب عثمان اپنے ایکشن کو تبدیل کرتے ہوئے رکے بغیر گیند کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عثمان طارق روٹین ایکشن سے ہٹ کر بولنگ کریں گے تو ان کے لیے مسئلہ ہوسکتا ہے۔ انیل چوہدری نے ماضی میں اندرے رسل سمت دیگر کھلاڑیوں کی مثالیں دی جنہوں نے اپنے روٹین کے ایکشن سے ہٹ کر جب بھی بولنگ کی انہیں روکا گیا۔ انیل چوہدری نے کہا کہ کیوں کہ عثمان طارق ساری گیندیں ایک ہی ایکشن سے کراتیہیں، اس لیے کوئی پریشانی نہیں۔ میزبان نے انیل چوہدری سے سوال کیا کہ کیا عثمان طارق بہت زیادہ رک کر بولنگ کرائیں تو کیا بیٹر کچھ سوال اٹھا سکتا ہے؟



