کھیل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی نمیبیا کو شکست، سپر 8مرحلے میں رسائی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان نے نمیبیا کو 102رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یوں پاکستان نے نمیبیا کیخلاف 102 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 100 رنز سے زائد رنز سے کا میابی حاصل کی۔ اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 84 رنز کی تھی۔



