ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، صاحبزادہ فرحان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر کے بڑے بڑے بیٹسمینوں کی بولتی بند کر دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کولمبو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیاہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سنچری کیساتھ ہی صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ء میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے۔
صاحبزادہ فرحان نے رواں ایونٹ کی 4 اننگز میں اب تک سب سے زیادہ 220 رنز اسکور کیے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کا ہے جنہوں نے 4 میچز میں 178 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ء میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے 4 اننگز میں 11 چھکے مارے۔



