کھیل
اوپنر کے بعد نیچے والے بیٹسمینوں کو رنز بنانے چاہئیں: صاحبزادہ فرحان

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ اگر اوپنرز نے کچھ نہیںکیا تو نیچے والے بیٹسمینوں کو لازمی رنز بنانے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹاپ آرڈرکو اننگز کو لمبا لیکرچلنا ہے، اس پرکام کررہے ہیں، بولنگ ہماری اچھی ہو رہی ہے، سنچری بنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوتاہے، سب کوذمہ داری لینی چاہیے۔ قومی بیٹر نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ اگر اوپنرز نے کچھ نہیں کیا تو نیچے بھی اسکور نہ ہو، میری کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کو لمبا لے کر چلوں،ہمارے پاس بہترین اسپنرز ہیں ہم انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے۔ صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب امپیکٹ پلیئر ہیں، امید ہے کہ وہ اچھی اننگز کھیلیں گے۔



