کھیل
پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بنگلادیش ون ڈے سیریز میں نعیم الرشید میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے۔
دوسری جانب سیریز کیلئے کماردھرماسینا، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، غازی سہیل، تنویراحمد اور مسعود الرحمان آن فیلڈ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بنگلا دیش کے درمیان3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔



