کھیل
رمیز راجہ کا بال ٹمپرنگ کے متعلق سوال، شاہین آفریدی آپے سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کھلاڑی رمیز راجہ نے پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں بال ٹمپرنگ کے متعلق سوال کیا جس پر شاہین آفریدی آپے سے باہر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے شاہین آفریدی سے سوال کیا کہ میچ کے آخر میں آپ سے گیند لے لی گئی کیونکہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ (بال ٹیمپرنگ) ہوئی تھی، اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟جواب میں شاہین آفریدی نے کہا ‘مجھے کچھ معلوم نہیں، کیمروں میں دیکھیں گے، پھر بات ہوگی کہ یہ کس نے کیا’۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا۔



