کھیل
شاہین شاہ آفریدی نے بھی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور لاہور قلندر ز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا مثبت کردار قابل فخرہے، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور استحکام کے فروغ پر قومی قیادت کی کوششیں قابل ستائش ہیں، جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے، پاکستان نے امید کی راہ دکھائی، پاکستان امن،اتحاد اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے،پاکستانی ہونے پر فخرہے۔



