برازیلین وویمن ٹیم کی فاسٹ بائولر کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

برازیل (سپورٹس ڈیسک) برازیلین وویمن ٹیم کی فاسٹ بائولر لورا کارڈو سو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، یہ ریکارڈ کون سی ٹیم کیخلاف بنایا گیا؟ تفصیل آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر لورا کارڈوسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی ایک اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی انٹرنیشنل پلیئر بن گئیں۔ لیسوتھو ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں کارڈوسو نے صرف 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل مینز کرکٹ میں بھوٹان کے سونم یشی نے 2025 میں 8 وکٹوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انڈونیشیا کی روحمالیا نے 7 وکٹوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔ میچ میں برازیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے ، لورا کارڈوسو کی بہترین بولنگ کے باعث لیسوتھو کی ٹیم صرف 13 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ برازیل نے میچ 189 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔



