شوبز

اداکارہ راشی کھنہ نے شاہ رخ خان کو ناک آئوٹ کر دیا مگر کیسے؟

شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک بہت مشہور نام ہیں اور انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا، لیکن یہ صرف میری ویب سیریز کی مقبولیت تھی اور لوگوں نے اس میں میرے کردار کو پسند کیا

ممبئی (آن لائن) اداکارہ راشی کھنہ نے آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ راشی کھنہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو گزشتہ ماہ دی تھی اور اب بالآخر اس خوشی کی خبر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار بھی کردیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں بھاگ کر دوسرے کمرے میں گئی اور اپنے والد کو فون کرکے بتایا، اْنہیں یہ تو سمجھ نہیں آئی کہ یہ فہرست درحقیقت کس حوالے سے ہے لیکن جیسے ہی میں نے اْنہیں یہ بتایا کہ اس فہرست میں میں پہلی اور شاہ رخ خان دوسری پوزیشن پر ہیں تو وہ چونک گئے۔اْنہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بات کروں تو مجھے لگا کہ یہ صرف ایک دھوکا ہے لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ صرف میری زندگی کا ایک مرحلہ تھا جیسا کہ وہ شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک بہت مشہور نام ہیں اور انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا، اس لیے یہ صرف میری ویب سیریز کی مقبولیت تھی اور لوگوں نے اس سیریز میں میرے کردار کو پسند کیا۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر عصر ملک کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button