ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نےکلوزفرینڈزفیچرمزید بہتربنا دیا مگر کیسے؟

میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے اس فیچر میں پوسٹس اور ریلز کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

کراچی(ٹیکنالوجی)انسٹاگرام نےکلوزفرینڈزفیچرمزید بہتربنا دیا مگر کیسے؟، میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے اس فیچر میں پوسٹس اور ریلز کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ ابھی انسٹاگرام پر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تمام پوسٹس اور ریلز کو ہر فرد (جو ان کو فالو کر رہا ہو) دیکھ سکتا ہے۔ مگر پوسٹس اور ریلز کو کلوز فرینڈز میں شامل کرنے کے بعد صارفین انہیں اپنے فالوورز کی بجائے مخصوص افراد تک محدود رکھ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق صارفین کلوز فرینڈز فیچر کو اپنے پیاروں سے جڑنے کے لیے استعمال کر سکیں گے اور اسی لیے پوسٹس اور ریلز کو اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔ پوسٹ یا ریل کو شیئر کرتے ہوئے آڈینس بٹن پر کلک کرکے کلوز فرینڈز کے آپشن کا انتخاب کریں۔

ایسا کرنے کے بعد پوسٹ یا ریل پر گرین اسٹار کا لیبل بن جائے گا، جس کے بعد کلوز فرینڈز کی لسٹ میں شامل افراد ہی اس مواد کو دیکھ سکیں گے۔ خیال رہے کہ فیس بک میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اور صارفین مختلف لسٹس تیار کرکے ان کے ساتھ الگ الگ پوسٹس شیئر کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button