ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے مریخ کے بعد ایک اور سیارے پر نظریں جما لیں

مریخ کے بعد نظام شمسی کے 7واں سیارہ یورنیس کو اپنا ہدف بنا لیا، وہاں تک رسائی تو مشکل ہے لیکن ہمیں اس ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا: ایلون مسک

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک نے مریخ کے بعد ایک اور سیارے میں نظریں جما لیں، انہوں نے سٹار شپ راکٹ تیار کرنے کے بعد ٹیکنالوجی میں ایک اور اہم شاہکار تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مارچ 2024 میں ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ اسپیس کا تیار کردہ اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا۔ اسی طرح فروری 2024 میں انہوں نے کہا کہ ہم نے مریخ پر 10 لاکھ انسانوں کو پہنچانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اب انہوں نے مریخ کے بعد ایک اور سیارے پر نظریں جمالی ہیں۔ اب ان کا ہدف ہمارے نطام شمسی کا 7 واں سیارہ یورینس ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا ‘میرا خواب یورینس تک رسائی حاصل کرنا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یقینا یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا راکٹ یورینس تک پہنچے، یقینا وہاں تک رسائی مشکل ہے مگر ہمیں اس ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ مریخ پر پہنچنا ایلون مسک کا پرانا خواب ہے اور دسمبر 2023 میں ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button