ٹیکنالوجی

تمباکونوشوں کی عمرجانچنےوالی الیکٹرانک سیگریٹ مارکیٹ میں آگئی

ڈیوائس کا مقصد کم عمر افراد کی رسائی کو محدود کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کرنے والے بالغوں کو آتش گیر سگریٹ سے ای-سگریٹ کی طرف مائل کیا جائے۔

واشنگٹن(ٹیکنالوجی ڈیسک)تمباکونوشوں کی عمرجانچنےوالی الیکٹرانک سیگریٹ مارکیٹ میں آگئی ، امریکی میڈیا کےمطابق جول لیبز کےترجمان نے پریس ریلیزمیں کہا کہ صارف کی عمرکی توثیق کرنے کےلیے vape کوایک فون ایپ کےساتھ منسلک کرنا پڑتا ہےجو صارف کوسرکاری آئی ڈی اورریئل ٹائم سیلفی یا ذاتی معلومات اپ لوڈ کرنےکا کہتا ہےاور اس کےبعد ڈیٹا بیس کوشناخت کی تصدیق کرنےکی ہدایت کرتا ہے۔

اس ای-سیگریٹ ڈیوائس کے اندر ایک منفرد Pod ID چپ ڈیوائس میں جعلی پرزے کا بھی پتہ لگا سکتی ہے جن کے ذریعے بہت سے پھلوں کے غیرقانونی مصنوعی ذائقے مارکیٹ میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس نئی ڈیوائس کا مقصد کم عمر افراد کی رسائی کو محدود کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کرنے والے بالغوں کو آتش گیر سگریٹ سے ای-سگریٹ کی طرف مائل کیا جائے۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور کینیڈا میں اسے مارکیٹ میں متعارف کرایا جاچکا ہے جہاں اسے JUUL2 کہا جاتا ہے۔ امریکا میں ای-سگریٹ خریدنے کی قانونی عمر 21 سال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button