ٹیکنالوجی

جاپان کے چاند پر لینڈ کرنیوالے مشن کی پہلی تصویر آگئی

اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن 19 جنوری کو چاند پر اترا تھا اور اس طرح جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بن گیا تھا

جاپان(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے چاند پر لینڈ کرنے والے اپنے مشن کی اولین تصویر جاری کی ہے’ اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن 19 جنوری کو چاند پر اترا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس کے مشن نے اپنے طے شدہ ہدف کے اندر ہی لینڈ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن 19 جنوری کو چاند پر اترا تھا اور اس طرح جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بن گیا تھا۔ جاپانی خلائی ادارے نے بتایا کہ اسے چاند پر پہنچنے کے 2 گھنٹے 37 منٹ بعد مشن کا تمام ڈیٹا موصول ہوگیا تھا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہمیں ڈیٹا کا زیادہ تفصیلی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے مگر مشن نے طے شدہ ہدف کے 3 سے 4 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی۔

واضح رہے کہ اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا تھا۔ ادارے کی جانب سے مشن کی پہلی رنگین تصویر بھی جاری کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈر مون کی سطح پر سر کے بل گرا ہوا ہے۔ بیان کے مطابق چاند پر اترنے کے آخری مرحلے کے دوران ممکنہ طور پر لینڈر کے 2 میں سے ایک انجن نے کام بند کر دیا تھا، جس کے باعث وہ سر کے بل لینڈ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button