ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صارفین کو اہم ترین سہولت دینے کی تیاری

انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین دوستوں کی پروفائل پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر سکیں گے

سنگا پور(ٹیکنالوجی ڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صارفین کو اہم ترین سہولت دینے کی تیاری، سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین دوستوں کی پروفائل پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر سکیں گے۔

سربراہ اِنسٹاگرام ایڈم موسیری کے مطابق انسٹاگرام کے ایک سے زائد نئے فیچرز پر کام جاری ہے، نئے فیچرز میں ایک فیچر کا اضافہ جلد کیا جائے گا جس کے تحت صارفین اپنے دوستوں کے پروفائل پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر سکیں گے۔

ایڈم موسیری نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ ’نئے فیچر میں صارفین کو ان کے دوستوں کی فیڈ بیک میں شامل ہونے کا ایک نیا طریقہ دیا جا رہا ہے، اب صارفین اپنے دوستوں کی اجازت سے ان کی پروفائل پر اپنی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے دوستوں سے اجازت لینا ہوگی۔

واضح ہے کہ صارفین دوستوں کے پروفائل پر خود پوسٹ نہیں کر سکیں گے بلکہ صارفین کی درخواست پر ان کا دوست ہی اپنی وال پر پوسٹ کرے گا، اگر کوئی صارف اپنے دوست کے پروفائل پر اپنی تصاویر یا ویڈیو پوسٹ کرتا ہے تو وہ تب تک شائع نہیں ہو گی جب تک صارفین کا دوست ’ایڈ ٹو پوسٹ‘ بٹن پر کلک نہیں کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button