ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز’ صارفین کیلئے نئی خبر سامنے آگئی

تھریڈز کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ٹوئٹ ڈیک جیسی کاسٹیوم فیڈز کی آزمائش کی جا رہی 'صارفین متعدد موضوعات، سرچز اور اکانٹس کو ایک ہی جگہ ٹریک کر سکیں گے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کی جانب سے ایکس کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز اب صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ہو جائے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کی جانب سے تھریڈز کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ٹوئٹ ڈیک جیسی کاسٹیوم فیڈز کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین متعدد موضوعات، سرچز اور اکانٹس کو ایک ہی جگہ ٹریک کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ ٹوئٹ ڈیک جسے اب ایکس پرو کا نام دیا گیا ہے، تک رسائی ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے ہی ممکن ہے۔ میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جن محدود صارفین کو یہ فیچر ابھی دستیاب ہے وہ 100 مختلف کالمز پن کر سکتے ہیں۔ ان کالمز کے مواد کو خودکار اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مارک زکربرگ کی جانب سے اس فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا اور اسے دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ تھریڈز کالمز نامی یہ فیچر ٹوئٹ ڈیک سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ٹوئٹ ڈیک یا ایکس پرو اب صرف ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہے تو میٹا کو توقع ہے کہ وہ اس نئے اضافے سے ایکس کے مزید صارفین تھریڈز کا رخ کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ میٹا کی جانب سے تھریڈز کو رئیل ٹائم انفارمیشن کے حصول کا زیادہ قابل اعتبار ذریعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے ریسنٹ ٹیب اور سرچ میں ٹرینڈنگ ٹاپکس جیسے فیچرز بھی متعارف کرائے گئے تھے مگر بیک وقت متعدد فیڈز میں اپ ڈیٹس کو ٹریک کرنا صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button