ٹیکنالوجی

مائیکرو سافٹ ایج نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے نئے فیچر کا اعلان کر دیا

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی یہ فیچر ویڈیو کی زبان کو ڈبنگ اور سب ٹائٹل کے لیے بھی ٹرانسلیٹ کر سکے گا: مائیکرو سافٹ ایج کمپنی

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ ایج نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس میں بہت جلد رئیل ٹائم ویڈیو ٹرانسلیشن کا فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی نے بتایا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی یہ فیچر ویڈیو کی زبان کو ڈبنگ اور سب ٹائٹل کے لیے بھی ٹرانسلیٹ کر سکے گا۔یہ فیچر یوٹیوب، لنکڈ ان اور دیگر متعدد ویب سائٹس پر استعمال کیا جاسکے گا۔ ابھی یہ فیچر ہسپانوی زبان کو انگلش میں بدلنے کا کام کر سکتا ہے۔ اسی طرح انگلش ویڈیوز کو جرمن، ہندی، اطالوی اور روسی زبان میں بھی ترجمہ کرنا ممکن ہوگا۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ نیا اے آئی فیچر ویڈیوز کو بہرے افراد کے لیے بھی قابل رسائی بنائے گا۔اگر کوئی صارف انگلش زبان کو سمجھ نہیں سکے گا تو وہ اسے اپنی مادری زبان میں ترجمہ کرکے سن سکے گا۔ مستقبل قریب میں ایج میں نیوز سائٹس کی ویڈیوز کے لیے بھی رئیل ٹائم ٹرانسلیشن سپورٹ دستیاب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button