ٹیکنالوجی

مریخ پر ایک پر اسرار گڑھا دریافت، سائنسدانوں نے خطرے کی گھٹنی بجا دی

مریخ کی لاوا سرنگیں اب بھی ایک اسرار ہیں اور سائنسدانوں کے خیال میں وہاں ایسی سرنگیں بہت زیادہ ہیں مگر یہ بھی امکان ہے کہ یہ کوئی سرنگ نہیں بلکہ ایک گڑھا ہی ہو

امریکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے مریخ کی سطح پر ایک پراسرار گڑھا دریافت کیا ہے اور انہیں کوئی اندازہ نہیں کہ اس کے اندر کیا ہو سکتا ہے جس کے متعلق انہوں نے خطرے کی گھٹنی بجا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مستقبل میں مریخ پر پہنچنے والے انسان ریڈی ایشن سے بچنے کے لیے اس گڑھے کے اندر پناہ لے سکیں گے اگر مریخ زمین یا چاند کی طرح ہوا تو اس کا امکان ہے کہ اس گڑھے کی سطح کے نیچے لاوے کی خشک سرنگیں ہوں گی جو انسانوں کی پناہ گاہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس گڑھے کی تصویر ناسا کے مریخ پر موجود مارس Reconnaissance آربٹر نے کھینچی۔ یہ گڑھا مریخ کے Arsia Mons نامی خطے میں موجود ہے جس کے نیچے ایک خوابیدہ آتش فشاں چھپا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مریخ میں ایسے متعدد ماحولیاتی خطرات موجود ہیں جو انسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ مریخ کی لاوا سرنگیں اب بھی ایک اسرار ہیں اور سائنسدانوں کے خیال میں وہاں ایسی سرنگیں بہت زیادہ ہیں مگر یہ بھی امکان ہے کہ یہ کوئی سرنگ نہیں بلکہ ایک گڑھا ہی ہو۔سائنسدانوں کے خیال میں یہ گڑھا 178 میٹر گہرا ہوسکتا ہے۔ مستقبل میں روبوٹیک مشنز کے ذریعے اس گڑھے کی کھوج کی جائے گی اور وہاں چھپے رازوں کو جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button