ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اب کون سا نیا اورانقلابی فیچرمتعارف کروائےگا؟

اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے۔

واٹس ایپ اب کون سا نیا اور انقلابی فیچر متعارف کروائے گا؟صارفین کے لئے حیران کن خبر آگئی،واٹس ایپ نے اگست 2021 میں تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس’ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے۔مگر اب کمپنی کی جانب سے آڈیو میسجز کو بھی اس فیچر کا حصہ بنایا جارہا ہے۔میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کو بہتر بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔


اس فیچر سے صارفین ایسے آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار پلے ہونے کے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف آڈیو میسج ریکارڈ کرے گا تو ایک آئیکون نظر آئے گا جس پر نمبر 1 لکھا ہوگا اور اس پر کلک کرنے پر آڈیو میسج کے لیے ویو ونس موڈ ان ایبل ہو جائے گا۔ونس موڈ ان ایبل ہونے پر جس فرد کو میسج بھیجے جائے گا، وہ اسے فارورڈ یا محفوظ نہیں کر سکے گا، بلکہ جب اسے ایک بار سن لیا جائے گا تو وہ غائب ہو جائے گا۔اس فیچر سے صارفین کو حساس معلومات شیئر کرنے کا موقع ملے گا اور لیک ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔


درحقیقت جب ویو ونس فیچر متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے کہا تھا کہ اس فیچر کو وائی فائی لاگ ان تفصیلات یا دیگر حساس تفصیلات کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔واٹس ایپ میں پہلے ہی ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر موجود ہے جس میں آڈیو میسجز مخصوص وقت کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔مگر ویو ونس کا نیا فیچر مکمل چیٹ کی بجائے کسی ایک مخصوص میسج کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد غائب ہوجائے گا۔فی الحال اس فیچر پر کام کیا جارہا ہے اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button