ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اسٹیٹس کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تاکہ اسٹیٹس ایپ ڈیٹس کی پرائیویسی کو مضبوط کیا جاسکے

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے سٹیٹس کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنانے کے لئے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کیلئے خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق WABetaInfoکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تاکہ اسٹیٹس ایپ ڈیٹس کی پرائیویسی کو مضبوط کیا جاسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) وریژن میں کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس پرائیویسی کنفرمیشن فیچر کے ذریعے صارفین کو زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔ یعنی صارفین یہ کنٹرول کر سکیں گے کہ ان کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو کون دیکھتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جب بھی صارف کی جانب سے اسٹیٹس کو اپ لوڈ کیا جائے گا تو شیئر بٹن پر کلک کرنے سے قبل ایک پروموٹ سامنے آئے گا جس میں پرائیویسی سیٹنگز دکھائی جائیں گی تاکہ صارف اسٹیٹس پوسٹ کرنے سے قبل طے کرسکے کہ وہ مواد کس کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے۔ ابھی بھی یہ فیچر واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن کے اندر موجود ہے، جہاں جاکر صارفین یہ طے کرسکتے ہیں کہ ان کے اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو یاد دلایا جائے گا کہ ان کا اسٹیٹس کن افراد کو نظر آئے گا تاکہ ان کا مواد منتخب کردہ افراد تک ہی پہنچ سکے۔ یہ فیچر ابھی محدود بیٹا صارفین کو دستیاب ہے اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button