ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کو کہاں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے ؟ ایلون مسک کا دعویٰ سامنے آگیا

واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، اس ڈیٹا کو اینالائز کیا جاتا ہے اور اسے ٹارگٹ ایڈورٹائزنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک نے میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صارفین کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کا دعوی کیا ہے اور یہ ڈیٹا کہاں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے، تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے صارف کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، اس ڈیٹا کو اینالائز کیا جاتا ہے اور اسے ٹارگٹ ایڈورٹائزنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس سے کسٹمر کے بجائے پروڈکٹ بنایا جاتا ہے۔ صارف کی پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ WhatsApp ہر رات اپنے صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، کچھ لوگ اب بھی سوچتے ہیں کہ یہ محفوظ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button