ٹک ٹاک نےبھی اپنےمنصوبوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا
انتظامیہ نےٹیکنالوجی ویب سائٹ کودیےگئے انٹرویو میں اعلان کیاکہ ٹک ٹاک ایپ صارفین کوگھنٹوں پرمشتمل طویل ویڈیوزاپ لوڈ کرنےکی پیشکش کر رہا ہے
سنگاپور(ٹیکنالوجی ڈیسک) ٹیکنالوجی کےدائرہ کارمیں وسعت کو مد نظررکھتےہوئےعالمی سطح پرمقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی اپنےمنصوبوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نےٹیکنالوجی ویب سائٹ کودیےگئے انٹرویو میں اعلان کیاکہ ٹک ٹاک ایپ صارفین کوگھنٹوں پرمشتمل طویل ویڈیوزاپ لوڈ کرنےکی پیشکش کر رہا ہے، ٹک ٹاک کےاس اعلان کوگوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کےمدمقابل آنا تصورکیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاک آہستہ آہستہ اپنے فیچرز میں اضافہ کر رہا ہے، اس سے قبل جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے video length کو آدھے گھنٹے تک بڑھا دیا تھا جبکہ دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ’اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپی سوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم پر 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے‘۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے اپنے سفر کا آغاز ورٹیکل اور شاٹ ویڈیوز کے ساتھ کیا تھا تاہم کمپنی کو وقت کے ساتھ ساتھ فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب میں ریلز فیچر نے خاصا ٹف ٹائم دیا جس کے بعد اب ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو یوٹیوب جیسا تجربہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔