ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ سب دنگ رہ گئے
سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے اپنے سرچ انجن کے لیے اے آئی اسمارٹ ٹول کی آزمائش کی جا رہی ہے' اس ٹول میں سرچ رزلٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی جائے گی
امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو سرچ انجن کا حصہ بنانے کے متعلق صارفین کو ایسی خبر سنا دی کہ سب دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے اپنے سرچ انجن کے لیے اے آئی اسمارٹ ٹول کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اس ٹول میں سرچ رزلٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے بتایا کہ یہ اے آئی ٹول اس مواد کو دکھائے گا جو ایپ کے الگورتھم کے خیال میں آپ کی سرچ سے جڑا ہوا ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی تھی جس کے دوران مخصوص چیزوں کو سرچ کرنے پر سرچ رزلٹس کے اوپر ان کے حوالے سے سمری نظر آئے گی اور اس کے لیے بھی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی۔ اس فیچر کو اے آئی سرچ ہائی لائٹس کا نام دیا جائے گا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ دونوں فیچرز کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے سرچ انجن کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ گوگل سرچ کا مقابلہ کرسکے۔