ٹیکنالوجی

پاکستان میں نئی موبائل فون سروس "اونک” کب شروع ہو گی؟

ایک موبائل نیٹ ورک کمپنی ہے لیکن مذکورہ کمپنی پاکستان کی پہلی فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے لیس کمپنی ہوگی

کراچی(ٹیکنالوجی ڈیسک) پاکستان میں نئی موبائل فون سروس "اونک” کب شروع ہو گی؟ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں ہیں کہ ملک میں ایک نئی موبائل فون سروس ’اونک‘ متعارف ہونے جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کے مطابق "اونک "کو 14 اگست کو متعارف کرایا جائے گا جو کہ ایک موبائل نیٹ ورک کمپنی ہے لیکن مذکورہ کمپنی پاکستان کی پہلی فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے لیس کمپنی ہوگی۔

ایسی افواہیں پھیلنے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کسی نئی کمپنی کو سیلولر کا لائسنس جاری نہیں کیا۔

پی ٹی اے نے اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں ایک نئے آپریٹر اور اس کی نئی سروس ’’اونک (ONIC)‘‘ کے حوالے سے عوام اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں غلط ہیں، پاکستان میں کسی بھی نئے موبائل آپریٹر کو سیلولر لائسنس نہیں دیا گیا۔

جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) جو پہلے سے ہی ’یوفون‘ برانڈ کی مالک کمپنی ہے ، وہ مارکیٹ میں ڈیجیٹل طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اور نئی ڈیجیٹل پروڈکٹ ’اونک‘ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اونک کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو روایتی خدمات کی فراہمی کے بجائے آسان ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button