ٹیکنالوجی

گوگل کا پاسورڈ اب آپ کےگھر کےدیگر افراد کےساتھ شیئرکیا جاسکےگا

گوگل کے پاس ورڈمنیجرسےاب آپ دیگرافراد کےساتھ پاس ورڈ شیئرکرسکتےہیں۔ فی الحال یہ سہولت خاندان کے افراد تک محدود ہوگی

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک)گوگل کا پاسورڈ اب آپ کےگھر کےدیگر افراد کےساتھ شیئرکیا جاسکےگا۔رپورٹ کے مطابق گوگل کے پاس ورڈمنیجرسےاب آپ دیگرافراد کےساتھ پاس ورڈ شیئرکرسکتےہیں۔ فی الحال یہ سہولت خاندان کے افراد تک محدود ہوگی۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کےمطابق اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین محفوظ طریقے سے اپنے پاس ورڈز خاندان کے افراد کے ساتھ گوگل پاس ورڈ منیجر کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔

جب آپ کوئی پاس ورڈ شیئر کریں گے تو خاندان کے افراد کو اس کی کاپی ان کے گوگل پاس ورڈ منیجر میں موصول ہوگی۔ گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان فروری 2024 میں کیا گیا تھا مگر اب جاکر اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

گوگل نے خاندان کے افراد کیساتھ پاس ورڈ شیئرنگ کا آپشن متعارف کرا دیا

پاس ورڈ شیئرنگ فیملی گروپ میں شامل افراد تک محدود ہوگی جو آپ کو خود بنا کر اس میں لوگوں کا اضافہ کرنا ہوگا۔ جب آپ فیملی گروپ بنا لیں گے تو ایک شیئر بٹن گوگل کے پاس ورڈ منیجر میں نظر آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر ابھی دستیاب نہیں بلکہ موبائل ایپ پر کام کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button