ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور انوکھا پرائیویسی فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو اب نامعلوم کا ل کرنے والوں کو Silence کرنے کا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی کے لئے کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے ایک بار پھر واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کو Silence کرسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو اس تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، اس میں صارفین کو نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔ واٹس ایپ کے اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button