ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے پرائیویسی فیچر میں مزید اضافہ کر دیا

اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صرف مین ڈیوائس میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں مگر اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور اب اس سلسلے میں سوشل میڈیا ایپ نے صارفین کیلئے مزید پیشرفت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ اسی لیے میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ لاک کی گئی چیٹس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے مگر اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں مگر اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔ اس فیچر کے تحت مین ڈیوائس میں لاک کی جانے والی چیٹ دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی لاک ہو جائے گی۔ تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button