ٹیکنالوجی

سوزن ووجکی مستعفی، یوٹیوب کے نئے سربراہ کون ہوں گے؟ نام سامنے آگیا

نیل موہن، جنھوں نے سوزن کی جگہ لی، سٹینفورڈ سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں 'وہ پہلے گوگل میں چیف پروڈکٹ آفیسر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں

نیویارک(این این آئی)نو سال تک یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر رہنے والی سوزن ووجکی کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد انڈین نژاد نیل موہن ویڈیو پلیٹ فارم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بن گئے۔مستعفی 54سالہ سوزین نے کہاکہ وہ اپنی فیملی، صحت اور ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔

سوزین نے کہا کہ نو سال قبل جب انھوں نے یوٹیوب میں کام کرنا شروع کیا تھا تو انھوں نے ایک بہترین لیڈرشپ ٹیم بنائی تھی، اور نیل موہن اس ٹیم کا حصہ تھے۔نیل موہن، جنھوں نے سوزن کی جگہ لی، سٹینفورڈ سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور وہ پہلے گوگل میں چیف پروڈکٹ آفیسر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔اس سے پہلے وہ مائیکرو سافٹ میں بھی کام کر چکے ہیں اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی 23 اینڈ می کے بورڈ میں بھی رہ چکے ہیں۔

امریکی ریاست میں خوفناک آتشزدگی ، انرجی پلانٹ بھی لپیٹ میں آگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button