اگلے سال واٹس ایپ کن موبائل فونز پر نہیں چل سکے گا؟میٹا نے خبردار کر دیا
میٹا کی فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ اگلے سال سے ان لاکھوں اینڈرائیڈ فونز پر نہیں چل سکے گی جو اب بھی پرانے اینڈرائیڈ ورژن پر چل رہے ہیں

امریکہ ( مانیٹر نگ ڈیسک )میٹا کی فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ اگلے سال سے ان لاکھوں اینڈرائیڈ فونز پر نہیں چل سکے گی جو اب بھی پرانے اینڈرائیڈ ورژن پر چل رہے ہیں۔میٹا کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز جو کِٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم (OS) یا اس سے بھی پرانے ورژن پر چل رہے ہیں ان پر اگلے سال واٹس ایپ نہیں چل سکے گی۔کمپنی نے بتایا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی اور ایپ کی فعالیت کو بہتر بنانا ہے۔کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے انکرپشن اپ ڈیٹس، ملٹی ڈیوائس سپورٹ، نئے ویڈیو کالنگ اور اے آئی فیچرز وغیرہ جیسی مسلسل ترقی پذیر اختراعات کے لیے مزید جدید ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی ضرورت ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیوائسز کو نئے فیچرز کو سپورٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور جیسے جیسے ٹیکنالوجی میں ترقی ہو رہی ہے یہ ڈیوائسز صارف کے ڈیٹا کو مو ثر طریقے سے محفوظ بھی نہیں رکھ سکتے۔