ٹیکنالوجی

وی پی اینز کے استعمال سے ہرمنٹ کتنا نقصان ہو رہا ہے ؟پی ٹی اے کی چونکا دینے والی رپورٹ

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں وی پی اینز کے استعمال سے ہر منٹ میں 10 ہزار ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )کے مطابق ملک میں وی پی اینز کے استعمال سے ہر منٹ میں 10 ہزار ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ نقصان ایک ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ کے اضافے کی وجہ سے ہے۔

پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں وی پی اینز کے ذریعے بینڈ وتھ کا استعمال 634 جی بی پی ایس تک پہنچا جب کہ دسمبر کے مہینے میں ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئی جس کی وجہ سے بینڈ وتھ کا استعمال 437 جی بی پی ایس پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں وی پی اینز کا زیادہ استعمال انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر دبا ؤڈال رہا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سے واٹس ایپ نے اپنے سرور بیرون ملک منتقل کردیے۔ سیشن سرورز کی بیرون ملک منتقلی سے واٹس ایپ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے سب میرین کیبل کی گنجائش بڑھانا ہوگی اور مقامی راٹنگ سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button