ٹیکنالوجی

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن میں کتنی دیر موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

میزبان کے سوال میں ایلون مسک نے کہا میں ایک گھنٹہ موبائل فون استعمال کرتا ہوں بعدازں اسیکرین ٹائم چیک کیا گیا تو ایلون مسک دن میں چار منٹ موبائل استعمال کرتے ہیں

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹر ویو کے دوران میزبان نے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک سے سوال کیا کہ آپ دن میں کتنا وقت موبائل فون استعمال کرتے ہیں ؟جس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ میں دن میں ایک گھنٹہ موبائل استعمال کرتا ہوں ۔اس پر میز بان نے ایلون مسک کو کہا کہ اپنے موبائل کا اسیکرین ٹائم چیک کروائیں جس پر ایلون مسک نے اپنا موبا ئل فون نکال کر ا سیکرین ٹا ئم چیک کیا تو وہ صرف چار منٹ بنتا تھا۔جس پر اینکر بہت زیادہ حیران ہوا مگر ایلون مسک نے کہا کہ یہ میرا نیا موبا ئل فو ن ہے اور ہو سکتا ہے اس کی وجہ سے یہ کم وقت دکھا رہا ہو۔لیکن اس بات کے بعد ایلون مسک اور میزبان دونوں مسکراتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button