ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کی مالیت کتنی ہے اور اس کو کون خرید سکتا ہے؟

الگورتھم کے ساتھ ٹک ٹاک کی قیمت 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اورانتہائی ساز گار حالات میں اس کی امکانی قیمت 200 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی مالیاتی سروسز کمپنی کا اندازہ ہے کہ الگورتھم کے ساتھ ٹک ٹاک کی قیمت 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اورانتہائی ساز گار حالات میں اس کی امکانی قیمت 200 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ الگورتھم کے بغیر اس کی قیمت 40 ارب سے 50 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے، بائٹ ڈانس اور بیجنگ، ٹک ٹاک کو اس کے الگورتھم یعنی ڈیٹا پراسس کرنے کے نظام کے ساتھ فروخت کریں گے ۔

الگورتھم کے بغیر ٹک ٹاک کی کوئی بھی فروخت اس کے امریکی ورژن کو دوسرے عالمی مواد سے علیحدہ کر دے گی۔ چینی حکام کسی بھی ہنگامی منصوبے کے تحت فروخت کی صورت میں ٹک ٹاک کے الگورتھم کو دوسرے عالمی مواد سے منقطع کر دیں گے۔امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ چینی حکام ٹک ٹاک کے الگورتھم میں ردو بدل کر سکتے ہیں جس سے اس کا مواد ایک ایسی شکل میں تبدیل ہوسکتا ہے جس کا سراغ لگانا مشکل ہو۔

میڈیا میں یہ خبر بہت عام ہوتی جا رہی ہے کہ امریکہ ٹک ٹاک کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے ،اس حوالے سے ٹک ٹاک کے ممکنہ خریداروں کے کئی اور نام بھی سامنے آئے ہیں ۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اس کے سب سے زیادہ مضبوط امیدواروں کے طور پر سامنے آئے ہیں ابھی حال میں اس بات کا ذکر کر تے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ اگر ایلومسک ٹک ٹاک خریدنا چاہتے ہیں تو میں اس میں ان کی مدد کروں گا۔اس کے علاوہ امریکہ کے ایک بزنس مین اور یو ٹیوبرجمی ڈونلڈسن نے، جو آن لائن مسٹر بیسٹ کے نام سے معروف ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی کسی خرید کے امکان کے بارے میں ایک پوسٹ کی تھی۔ اور کیلی فورنیا کی ایک ویڈیو گیم کمپنی ، بلزرڈ ۔ ایکٹیوژن کے سابق سی ای او بوبی کوٹک نے بھی اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button