ٹیکنالوجی

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور،یہ بل ہے کیا تفصیلات منظر عام پر آگئیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے بھی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی کثرت رائے سے منظور ی دیدی

اسلام آباد(کھوج نیوز )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے بھی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی کثرت رائے سے منظور ی دیدی ، بل کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ آئے، سینیٹر ز کامران مرتضی اور سیف اللہ نیازی نے بل کی مخالفت کی۔

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کیا ہے ؟

وفاقی حکومت کے مطابق ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کے تحت دو نئے ادارے قائم ہوں گے جن کی مدد سے ملک کے مختلف شعبوں کو آپس میں جوڑ کر سرکاری امور کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔بل کے مسودے کے مطابق وفاقی سطح پر نیشنل ڈیجیٹل کمیشن (این ڈی سی) کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کی سربراہی وزیر اعظم پاکستان کریں گے اور تمام صوبائی وزرا اعلی اور نادرا اور پی ٹی اے جیسے بڑے سرکاری اداروں سے نمائندگان شامل ہوں گے۔

ڈیجیٹل کمیشن کے ذمہ قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان اور اس پر عمل درآمد کی منظوری ہو گی۔بل کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (پی ڈی اے) کے نام سے ایک دوسرا ادارہ بھی تشکیل دیا جائے گا اور چھ رکنی اتھارٹی کے چیئرمین کی نامزدگی وزیر اعظم کریں گے۔دونوں اداروں کی مالی ضروریات کو ڈیجیٹل نیشن فنڈ کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button