ٹیکنالوجی

چینی ایپ کی امریکی ٹیکنالوجی کو شکست

چین کی مصنوعی ذہانت کی سستی ایپ سے امریکی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھونچال آگئی،سرمایہ کاروں کے 560ارب ڈالر ڈوب گئے

چین(مانیٹرنگ ڈیسک )چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی اپلی کیشن ڈیپ سیک چیٹ جی پی ٹی اور دیگر ایسی حریف ایپس کو مات دے کر امریکا برطانیہ اور چین میں ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے۔اینویڈیا، مائیکروسوفٹ اور میٹا جیسی کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ، امریکا کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔ حصص میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ ایپ اوپن سورس ڈیپ سیک وی تھری ماڈل پر ڈیزائن کی گئی ہے۔

جرمن توانائی کمپنی کے حصص میں بھی 21 فیصد کمی آئی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 560 ارب ڈالر ڈوب گئے۔

ماہرین کا دعوی ہے کہ اسے 6 ملین ڈالرز سے کم لاگت میں تیار کیا گیا ہے جبکہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر مصنوعی ذہانت کی ایپس پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔رواں ماہ کے اوائل میں کمپنی نے ڈیپ سیک آر ون کے لانچ کے بعد دعوی کیا تھا کہ اس کی کارکردگی چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈلز کے برابر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button