ٹیکنالوجی

سائنسدان چاند پر کیا نئی چیز کھوج رہے ہیں ؟حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں

فلو ریڈا سے ایک نیا مشن چاند پر بھیجا جا رہا ہے ،اس مشن کا بنیادی مقصد چاند کی سطح پر پانی کو تلاش کرنا ہے

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سائنسدانوں کی جانب سے آئندہ چند روز میں چاند کی جانب ایک غیرمعمولی مشن بھیجا جا رہا ہے۔اس مشن کا مقصد چاند کی سطح پر موجود پانی کا نقشہ تیار کرنا ہے۔Lunar Trailblazer نامی مشن 2 سال تک یہ کام کرے گا اور اسے 27 فرروی کو فلوریڈا سے اسپیس ایکس کے فالکن راکٹ کے ذریعے لانچ کیا جائے گا۔

اس مشن کا بنیادی مقصد چاند کی سطح پر پانی کو تلاش کرنا ہے۔کیونکہ بظاہر چاند کی سطح مکمل خشک ہے مگر سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ چاند میں پانی کی کافی مقدار موجود ہے۔اس نئے مشن کا بنیادی مقصد یہی جاننا ہے کہ چاند کی سطح کے نزدیک کتنی مقدار میں پانی موجود ہے اور اس کے اہم مقامات کو تلاش کرنا بھی اس کا اہم مقصد ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ چاند میں موجود پانی مستقبل میں انسانی مشنز اور وہاں بستیوں کے قیام کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

یہ نیا مشن امریکا اور برطانوی سائنسدانوں کا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس مشن سے ہم جان سکیں گے کہ پانی کس طرح چاند کی سطح پر سفر کرتا ہے۔کچھ عرصے پہلے تک یہ تصور کیا جاتا تھا کہ چاند پر پانی کے مالیکیولز شہاب ثاقب اور سیارچوں کے ٹکرانے سے پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button