ایپل کا نیا میک بک کب لانچ ہو گا اور اسکی خصوصیات کیا ہیں ؟

امریکہ (مانیٹر نگ ڈیسک) ایپل اپنی تازہ ترین چپ کے ساتھ ایک نیا میک بک لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایپل اس ہفتے اپنا جدید ترین میک بک لانچ کر سکتا ہے۔ ایپل کا یہ آنے والا میک بک( لیپ ٹاپ) M4 چپ سیٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا اور اس کا نام M4 MacBook Air ہوگا۔
ایپل میک بک M4 کا ڈیزائن پچھلے سال لانچ کیے گئے میک بک جیسا ہی ہوگا تاہم نئے ماڈل میں کچھ معمولی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اس بار لانچ کیے گئے میک بک کی سب سے خاص چیز چپ سیٹ ہے۔ ایپل اپنے آنے والے میک بک ایئر کو جدید ترین M4 چپ سیٹ کے ساتھ لانچ کرنے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایپل اس آنے والے لیپ ٹاپ کے بیس ماڈل میں 16 جی بی ریم بھی پیش کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ تھنڈربولٹ 4 پورٹ کو ایپل کے نئے میک بک میں شامل کیا جاسکتا ہے جو کہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے ڈیٹا کی منتقلی بہت تیز ہوگی اور بیٹری کی کنیکٹیویٹی بھی بہتر ہوگی۔ ایپل ویڈیو کالز کو مزید متحرک بنانے کے لیے سینٹر اسٹیج کیمرہ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایپل اختیاری اپ گریڈ کے طور پر نینو ٹیکسچر ڈسپلے بھی پیش کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے یہ فیچر صرف ہائی اینڈ میک بکس میں دستیاب تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایپل کب نیا MacBook Air لانچ کرتا ہے۔



