ٹیکنالوجی

ٹرمپ کے ٹیرف اعلان کے بعد ایپل کا بھارت کو بڑادھچکا

چین پر نئے تجارتی ٹیرف کے ممکنہ نفاذ کے اعلان کے بعد ایپل نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھارت میں تیار کیے گئے 15 لاکھ آئی فونز کو امریکا منتقل کر دیا ہے

نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر نئے تجارتی ٹیرف کے ممکنہ نفاذ کے اعلان کے بعد ایپل نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھارت میں تیار کیے گئے 15 لاکھ آئی فونز کو امریکا منتقل کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ اضافی لاگت سے بچا ؤاور سپلائی چین کو مستحکم رکھنا ہے۔

ایپل گزشتہ چند برسوں سے اپنی مینوفیکچرنگ کا دائرہ چین سے نکال کر بھارت، ویتنام اور دیگر ممالک تک بڑھا رہا ہے، تاکہ جیوپولیٹیکل تناؤ کے اثرات سے بچا جا سکے۔ بھارت میں ایپل کے شراکت دار جیسے Foxconn اور Wistron پہلے ہی بڑی تعداد میں آئی فونز تیار کر رہے ہیں، اور حالیہ منتقلی اس حکمت عملی کا ایک بڑا ثبوت ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھتی ہے تو آنے والے مہینوں میں بھارت ایپل کے لیے ایک مزید اہم پروڈکشن ہب بن کرابھرسکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button