اے آئی میں نئی پیش رفت ،ملٹی موڈل اے آئی کیا ہے اور اس کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے ؟
ٹیکسٹ،تصاویر ،آواز اور ویڈیوز کو ایک ساتھ سمجھنے کو ملٹی موڈل AI کہا جاتا ہے۔عام طور پر پرانے AI ماڈل صرف ایک قسم کا ڈیٹا سمجھ سکتے تھے

اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک) ہر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ اے آئی میں نئی جدت پیدا ہو رہی ہے ۔اب اے آئی نے ملٹ موڈل اے آئی متعارف کروایا ہے ۔
ملٹی موڈل AI کیا ہوتا ہے؟
ٹیکسٹ،تصاویر ،آواز اور ویڈیوز کو ایک ساتھ سمجھنے کو ملٹی موڈل AI کہا جاتا ہے۔عام طور پر پرانے AI ماڈل صرف ایک قسم کا ڈیٹا سمجھ سکتے تھے، جیسے کہ صرف ٹیکسٹ۔لیکن اب نئے ماڈلز جیسے GPT-4 Turbo، Gemini، وِژن ماڈلز وغیرہ، ایک ساتھ ٹیکسٹ، تصویر، اور آواز کو سمجھ کر ان پر ردعمل دے سکتے ہیں۔
آپ ایک تصویر اپلوڈ کریں اور سوال کریں:
یہ کون سا مقام ہے؟
تو اے آئی تصویر کو دیکھ کر جواب دے سکتا ہے۔
ویڈیو کی سمجھ:
اب AI ویڈیو دیکھ کر اس کا خلاصہ دے سکتا ہے، اس میں ہونے والے واقعات کی ترتیب بتا سکتا ہے، یا کسی خاص سین کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
آواز اور جذبات:
AI آپ کی آواز سن کر اندازہ لگا سکتا ہے کہ آپ خوش ہیں، غصے میں ہیں یا پریشان۔ یہ فیچر تھیراپی، کسٹمر سروس، اور گیمنگ میں بہت کام آ رہا ہے۔
میڈیکل امیجنگ:
AI ایک مریض کی ایکسرے یا MRI تصویر دیکھ کر رپورٹ بھی بنا سکتا ہے اور ساتھ ہی ڈاکٹر کے سوالات کا جواب بھی دے سکتا ہے۔
ملٹی موڈل AI کے فائدے:
قدرتی بات چیت:
انسان کی طرح بات چیت جو مختلف طریقوں سے ہو سکتی ہے(آواز، تصویر، لکھائی)
زیادہ فہم و ادراک:
تصویر اور آواز کے ساتھ معلومات زیادہ بہتر طریقے سے سمجھی جا سکتی ہے۔
معذور افراد کے لیے مدد:
نابینا یا بہرے افراد کے لیے ٹیکسٹ، آواز اور امیجز کا ملاپ بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
کون سے AI ماڈل ملٹی موڈل ہیں؟
GPT-4 Turbo اوپن اے آئی:جو تصویر دیکھ سکتا ہے اور اس پر بات بھی کر سکتا ہے۔
Gemini گوگل:جو ٹیکسٹ، تصویر، ویڈیو اور کوڈ پر بیک وقت کام کرتا ہے۔
Claude3:جو پیچیدہ دستاویزات اور امیجز کو ایک ساتھ سمجھ سکتا ہے۔