ٹیکنالوجی
یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کا اعلان، صارفین کیلئے سر درد بن گیا
ان اشتہارات کو ایسے موقع پر دکھایا جائے گا جب ناظرین ویڈیو سے سب سے زیادہ جڑے ہوتے ہیں اور اس سے کریٹیرز کو اشتہارات کے ذریعے زیادہ کمانے کا موقع ملے گا

امریکا (ماینٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے متعلق تفصیلات سامنے آنے کے بعد صارفین کے لئے سر درد بن گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس میں ویڈیوز کے اہم ترین لمحات کے موقع پر اشتہارات دکھائے جائیں گے۔ اس کا اعلان کمپنی کی جانب سے کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پیک پوائنٹس نامی فیچر کو یوٹیوب کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے جیمنائی اے آئی ماڈل کو استعمال کیا جائے گا اور ویڈیوز کے اہم ترین یا سب سے بامقصد لمحات کے موقع پر اشتہارات کو دکھایا جائے گا۔ کمپنی نے بتایا کہ ان اشتہارات کو ایسے موقع پر دکھایا جائے گا جب ناظرین ویڈیو سے سب سے زیادہ جڑے ہوتے ہیں اور اس سے کریٹیرز کو اشتہارات کے ذریعے زیادہ کمانے کا موقع ملے گا۔