ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں حیران کن فیچر کا اضافہ مگر کیا؟

اس فیچر کی بدولت صارفین کو پوری چیٹ ہسٹری میں کسی مخصوص میسج پر کیے جانے والے ریپلائیز کو دیکھنے کے لیے پوری چیٹ ہسٹری میں اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ میں حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا مگر کونسا؟ اس حوالے سے صارفین کو چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق WaBetaInfoکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایک فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں صارفین میسجز پر ریپلائی تھریڈ فارمیٹ میں کرسکیں گے۔ اس طرح کا فیچر سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک یا ایکس (ٹوئٹر) وغیرہ میں کمنٹس پر ریپلائیز کرتے ہوئے استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے مگر اب اسے واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ چیٹس کا تجربہ زیادہ آسان اور منظم ہوسکے۔

ابھی ہر میسج پر کیا جانے والا ریپلائی الگ پوسٹ ہوتا ہے تو کئی بار پرانے ریپلائیز کو تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے مگر اس فیچر کے تحت کسی گروپ چیٹ میں ریپلائیز ایک ہی جگہ اوریجنل میسج کے نیچے نظر آئیں گے جس سے گفتگو کا متن واضح ہوگا۔ واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژنز (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) میں اس فیچر کا عندیہ ملا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی بدولت صارفین کو پوری چیٹ ہسٹری میں کسی مخصوص میسج پر کیے جانے والے ریپلائیز کو دیکھنے کے لیے پوری چیٹ ہسٹری میں اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button