ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کال کیلئے حیران کن فیچر کا اضافہ مگر کیا؟

اس فیچر کے ذریعے صارفین وائس اور ویڈیوز کالز پر ایموجیز کے ذریعے جذبات کا اظہار کرسکیں گے' اس طرح کا ری ایکشن فیچر ابھی ٹیکسٹ یا وائس میسجز کے لیے دستیاب ہے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کال کے لئے حیران کن فیصلہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے مگر یہ فیچر کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم میں کالز کے حوالے سے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین وائس اور ویڈیوز کالز پر ایموجیز کے ذریعے جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔ اس طرح کا ری ایکشن فیچر ابھی ٹیکسٹ یا وائس میسجز کے لیے دستیاب ہے۔

wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایموجی ری ایکشن فیچر کو اب کالز تک توسیع دی جا رہی ہے۔ درحقیقت صارفین اس فیچر کے تحت کالز کے دوران کسی بھی قسم کے ایموجی کو استعمال کرکے اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔ ابھی یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے کالز کے دوران جو ایموجیز استعمال کیے جائیں گے ان کے لیے ایک ریسنٹ یوز ری ایکشنز کا سیکشن موجود ہوگا جس سے صارفین کے لیے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ وہ پہلے کونسے ایموجیز استعمال کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button