ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا ایپ تھریڈز میں بڑی تبدیلی، صارفین پریشان

تھریڈز میں انسٹا گرام کی بجائے فیس بک اکاؤنٹ سے سائن اپ ہونے کی آزمائش کی جا رہی ہے' یہ نیا فیچر ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکس (ٹویٹر) کے مقابلے میں متعارف کروائی جانے والی میٹا کی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد صارفین پریشان ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق تھریڈز میں انسٹا گرام کی بجائے فیس بک اکاؤنٹ سے سائن اپ ہونے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ نیا فیچر ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں مگر میٹا سپورٹ پیج میں اس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس سے ان افراد کے لیے تھریڈز پر اکانٹ بنانا آسان ہو جائے گا جو انسٹا گرام استعمال نہیں کرتے۔ میٹا سپورٹ پیج کے مطابق فیس بک اکانٹ سے تھریڈز پر سائن اپ ہونے سے دونوں پلیٹ فارمز کے فیچرز کو ان لاک کرنے میں مدد ملے گی، جیسے ایک ہی لاگ ان انفارمیشن کو دونوں ایپس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ سپورٹ پیج میں بتایا گیا کہ اگر آپ فیس بک اکانٹ کے ذریعے تھریڈز پروفائل بناتے ہیں تو ہم تھریڈز اور فیس بک اکاؤنٹس کو اکٹھا کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button