نئے فیچر کا اضافہ، گوگل سرچ انجن مکمل تبدیل
پی ڈی ایف فائلز یا تصاویر کو گوگل اے آئی موڈ پر اپ لوڈ کرکے آپ ان سے متعلق متعدد سوالات پوچھ سکتے ہیں' یہ فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل سرچ انجن میں کتنے نئے فیچروں کا اضافہ کیا گیا ؟ جس کے بعد گوگل سرچ انجن مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل اے آئی موڈ گوگل کے روایتی سرچ انجن سے مختلف ہے جس میں صارفین کی انکوائری پر زیادہ جامع ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے مگر نئی اپ ڈیٹس کے ذریعے اے آئی موڈ کو ایسا ٹول بنا دیا گیا ہے جسے متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سب سے نمایاں اپ ڈیٹ پی ڈی ایف فائلز اور تصاویر کو اے آئی موڈ پر اپ لوڈ کرنا ہے۔
پی ڈی ایف فائلز یا تصاویر کو گوگل اے آئی موڈ پر اپ لوڈ کرکے آپ ان سے متعلق متعدد سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ موبائل پر پہلے ہی گوگل کی جانب سے اے آئی موڈ پر تصاویر یا اسکرین شاٹس کو اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے مگر ڈیسک ٹاپ پر صارفین زیادہ سلائیڈز یا پی ڈی ایف کو اپ لوڈ کرسکیں گے۔ گوگل کا اے آئی ماڈل نہ صرف فائلز سے متعلق ردعمل ظاہر کرے گا بلکہ وہ ویب کراس ریفرنس بھی فراہم کرے گا۔ اسی طرح کینوس نامی نیا فیچر بھی اے آئی موڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین تفصیلات کو زیادہ بہتر آرگنائز کر سکیں گے۔ یہ آپشن اے آئی موڈ کے سائیڈ پینل میں موجود ہوگا جس کی مدد سے آپ مختلف سیشنز میں پراجیکٹس کو تیار یا ایڈٹ کرسکیں گے۔
تیسرا فیچر سرچ لائیو ہے۔ یہ فیچر رئیل ٹائم میں ردعمل ظاہر کرتا ہے اور اس میں گوگل لینس اور گوگل پراجیکٹ آسترا اے آئی کو مدغم کر دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ریاضی کے کسی مسئلے پر پریشان ہیں تو فون کیمرے کو اس کی جانب کرکے اے آئی سے سوالات پوچھیں۔ کیمرا فیڈ میں اے آئی کی جانب سے آپ کے سوالات کے جواب دیے جائیں گے۔