ٹیکنالوجی
پاکستان میں پیوژو 2008 کا فیس لفٹ متعارف، قیمت بھی سامنے آگئی
پیوژو 2008 کا فیس لفٹ دو مختلف ماڈلز میں دستیاب 2008 ایکٹیو و کی قیمت 69 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ 2008 آلور کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) لکی موٹرز کی جانب سے پاکستان میں پیوژو 2008 کا فیس لفٹ متعارف کروا دیا ہے جس کے ساتھ ساتھ اس کی اصل قیمت بھی سامنے آگئی ہے جو چونکا دینے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لکی موٹرز کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی پیوژو 2008 میں فل ایل ای ڈی ہیڈلیمپس دیے گئے ہیں جبکہ فرنٹ گرِل کو نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، ساتھ ہی پیوژو کی خاص تھری کلا ایل ای ڈی ڈے ٹائم رنگ لائٹ لائٹ بھی شامل ہے۔ گاڑی کے کیبن کو 10 انچ ایچ ڈی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور پریمیئم روف لائنر کے ساتھ مزید لگژری انداز دیا گیا ہے۔ پیوژو 2008 کا فیس لفٹ دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے۔ 2008 ایکٹیو و کی قیمت 69 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ 2008 آلور کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔