ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے بعد یوٹیوب میں بھی حیران کن فیچر کا اضافہ

گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین اپنی ویڈیوز میں دیگر افراد کو براہ راست ٹیگ کر سکیں گے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا ہے، جو صارفین کے لئے انتہائی دلچسپ اور چونکا دینے والا فیچر ثابت ہوگا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین اپنی ویڈیوز میں دیگر افراد کو براہ راست ٹیگ کر سکیں گے۔ اس طرح ویورز کے لیے مواد کو دریافت اور انہیں فالو کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔ یہ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام میں دستیاب collaboration نامی فیچر سے ملتا جلتا ٹول ہے، جس میں صارفین کی جانب سے مشترکہ پوسٹس کرکے انہیں ٹیگ کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ یوٹیوب میں بھی یہ فیچر انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے collaboration فیچر کی طرح ہی کام کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button